Description
گرفتار لفظوں کی رہائ – ناول
کرد – تُرک تنازعے پر لکھا گیا ناول
Giriftar Lafzoon Ki Rahai
Kurd Turk Tanaza Par Likha Gia Novel
Author: Oya Baydar
Book Details | |
ISBN | 978-969-9739-30-9 |
No. of Pages | 388 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2012 |
Language | Urdu |
Translator | Huma Anwar |
گرفتار لفظوں کی رہائی اویا بیدر کے ناول (دی لوسٹ ورڈ) کا اردو ترجمہ ہے۔ اویا بیدر ، ترکی کی معروف ادیب اور سوشیالوجسٹ ہیں۔ وہ ایک عرصے سے سوشلسٹ سیاست میں حصہ لیتی آرہی ہیں۔ ’’گرفتار لفظوں کی رہائی‘‘ کا مرکزی کردار ایک کہانی نگار عمر ارین ہے، جو کچھ لکھ نہیں پا رہا اور اس کا ’’لفظ‘‘ کھو چکا ہے۔
تاہم، ایک نوجوان کرد جوڑے اور کرد مزاحمتی تحریک کے گوریلاؤں سے ملنے کے بعد، جو ترک حکام سے بھاگ رہے ہیں، حالات بدلنے لگتے ہیں۔ اپنی سائنس دان بیوی اور بیٹے سے جذباتی طور پر دُور عمر ،ترکی کے مشرق کی جانب اس جوڑے کے وطن کا سفر اختیار کرتا ہے ۔ وہاں اُس کی ملاقات ایک غیر معمولی عورت سے ہوتی ہے، جس سے وہ جذباتی طور پر وابستہ ہو جاتا ہے۔
اسے مقصدیت کا احساس اور امید اور محبت کے طور پر تخلیقی صلاحیت واپس مل جاتے ہیں۔ اس قدر تشدد اور تکالیف سہتی انسانیت میں اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ’’گم شدہ لفظ‘‘ محبت تھا، جس سے صرف وہ نہیں بلکہ تمام انسانیت بھی محروم ہو چکی ہے۔ ناول میں کُرد ترک تنازع کو موضوع بنایا گیا ہے۔یہ ناول محبت، سیاست اور مہم جوئی کا ایک انوکھا اور دلچسپ امتزاج ہے
Reviews
There are no reviews yet.